Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailby feather

ہیوسٹن کے وسیع تر علاقے میں تارکین وطن کیلیے مدد

دی سٹی آف ہیوسٹن (The City of Houston) اور ہیوسٹن امیگریشن لیگل سروسز کولابوریٹیو Houston Immigration Legal Services Collaborative   ہیوسٹن کے علاقے میں تارکین وطن – قانونی اور غیر قانونی دونوں کو – صحیح اور بر وقت معلومات بہم پہنچاتے ہیں۔ ان تارکین وطن کیلیے، جو شہریت اور التوائی عمل کے ذریعے قانونی حیثیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ سائٹ ایک گزرگاہ ہے۔ ایسی مقامی تنظیمیں تلاش کریں جو قانونی خدمات، معلوماتی دورانیے اور مالی امداد فراہم کرتی ہیں ۔

 

شہریت؛ قومیت

کیا آپ کم از کم 18 سال کی عمر کے ہیں؟

 

اور
 

کیا آپ کم از کم تین سال قانونی مستقل رہائشی کے طور پر امریکہ میں رہ چکے ہیں؟
 

شہری بننے کے بارے میں جانیے 

 

 

 

ہیوسٹن کے وسیع تر شہری علاقے میں 1.4 ملین ایسے رہائشی ہیں جو بیرون ملک پیدا ہوئے ہیں، جن میں سے دو تہائی کی شہریت نہیں ہے۔ دی سٹی آف ہیوسٹن اپنی تارکین وطن کی برادریوں، جو ہیوسٹن کی معاشرتی، اقتصادی اور شہری رنگا رنگی میں حصہ لیتے ہیں، کی خدمت پر پابند ہے۔ مدد کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کے ہیوسٹن کے تمام شہریوں کے پاس قانونی تارکین وطن کی حیثیت ہو، تاکہ وہ امریکی معاشرے میں ملک بدری کے خوف کے بغیر حصہ لے سکیں۔

شہر کے بین الاقوامی برادریوں کے دفتر نے ہیوسٹن امیگریشن لیگل سروسز کولابوریٹیو Houston Immigration Legal Services Collaborative کی شراکتداری کے ساتھ اس ویب سائٹ کو بنایا ہے۔ امیگریشن کا قانون انتہائی پیچیدہ ہے اور بہت سی غلط معلومات بھی موجود ہیں۔ تارکین وطن کے معاملات کے بددیانت ماہرین – جو اکثر “نوٹاریوز” کہلاتے ہیں – ان تارکین وطن کو جو قانونی حیثیت تلاش کررہے ہوتے ہیں، شکار بناتے ہیں، جس کے اکثر تباہ کن نتائج سامنے آتے ہیں۔اس سائٹ کا ایک مقصدآپکو بچنے میں مدد دینا ہے امیگریشن کے دھوکوں سے.