Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailby feather

امریکی شہریت کیلیے اپنی اہلیت کا تعین کیجیے

امریکی شہری بننے کیلیے(4)بنیادی شرائط ہیں۔ ضروری ہے کہ آپ:

1۔آپ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں ـ

2۔ دو میں سے کسی ایک شرط پر پورا اترتے ہوں (A or B)

Aـ قانونی مستقل رہائشی کے طور پر امریکہ میں پانچ (5) سال رہ چکے ہوں اور:

  • ضروری ہے کہ آپ 6 ماہ سے زائد کسی بھی مدت کیلیے امریکہ سے باہر نہ رہے ہوں ـ
    مثال کے طور پر: ہیکٹر قانونی مستقل رہائشی کے طور پر 7 سال امریکہ میں رہ چکا ہے مگر 3 سال قبل وہ 8 ماہ کیلیے تجارتی دورے پر بیونس آئرس گیا تھا۔ نتیجہ: جس دن وہ واپس آیا ہے اس دن سے پانچ سال کا عرصہ دوبارہ شروع ہوا ہے اور اب اسکو درخواست داخل کرنے کیلیے مذید دو سال انتظار کرنا ہوگاـ
  • ضروری ہے کہ آپ جسمانی طور پر مجموعی طور پر کم از کم 30 ماہ امریکہ میں رہے ہوں ـ
    مثال کے طور پر: ماریہ قانونی مستقل رہائشی کے طور پر 6 سال سے ہے، مگر ہر سال وہ 4 ماہ کے دو سفر ملک سے باہر کرچکی ہے۔ نتیجہ: وہ جسمانی طور پر امریکہ میں ہر سال صرف 4 ماہ رہی ہے، یا کل 24 ماہ۔ اسکو درخواست داخل کرنے کیلیے مذید 6 ماہ یہاں رہنا ہوگا۔

Bـ قانونی مستقل رہائشی کے طورپر تین (3) سال رہ چکے ہوں اور:

  • ضروری ہے کہ آپکا شریک حیات 3 سال سے شہری ہو
  • ضروری ہے کہ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ پچھلے 3 سال رہ چکے ہوں ـ
  • ضروری ہے کہ آپ نے 6 ماہ سے زائد کسی بھی مدت کیلیے امریکہ نہ چھوڑا ہو
  • ضروری ہے کہ آپ جسمانی طور پر مجموعی طور پر 18 ماہ یہاں رہ چکے ہوں ـ

 

3ـ آپ ایک “اچھے اخلاقی کردار” کے مالک ہوں ـ

یو ایس سی آئی ایس (USCIS) اچھے کردار کا تعین کیسے کرتی ہے؟ یہ اصولی طور پر مجرمانہ پس منظر اور درخواست کے عمل میں دیانت داری پر نظر رکھتی ہے۔ کچھ جرائم یا قانونی خلاف ورزیاں درخواست کے رد ہونے کا باعث بن سکتی ہیں۔ جن میں مثال کے طور پر یہ شامل ہیں:

  • شراب یا نشہ آور ادویات کے نشے کے زیر اثر (DUI or DWI) گاڑی چلانا
  • گھریلو تشدد
  • عصمت فروشی کے معاملات میں شامل ہونا
  • امیگریشن کے فوائد حاصل کرنے کیلیے، یا ملک بدری اور منتقلی سے بچنے کیلیےجھوٹ بولنا
  • عدالتی حکم کے تحت بچے کی نگہداشت کیلیے رقم کی ادائیگی میں ناکام رہنا
  • شہریت کی درخواست جمع کرنے سے پہلےقید کی مہلت، عارضی رہائی ، یا سزا پوری کرنے میں ناکام رہنا

اگر آپ گرفتار ہوئے ہوں یا کسی جرم کے مجرم قرار دیے گئے ہوں تو ضروری ہے کہ آپ اس بات کا اپنی درخواست میں اندراج کریں، چاہے یہ بات آپ کے ریکارڈ سے صاف ہوچکی ہو یا اس کا وقوع آپکی 18ویں سالگرہ سے پہلے کا ہو۔ضروری ہے کہ آپ گرفتاری کی رپورٹ، عدالتی فیصلے، سزا اور اس سے متعلق تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول بھی بھیجیں۔ اگر آپ اپنی درخواست میں یا انٹرویو کے دوران سچے ثابت نہ ہوئے تو یو ایس سی آئی ایس (USCIS)آپکی درخواست کو رد کرسکتی ہے۔

ضروری نہیں کہ یہ قانونی خلاف ورزیاں آپکو شہری بننے سے روک سکیں، مگر پھر بھی آپکو ایک وکیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپکو مدد حاصل کرنی چاہئیے مقامی تنظیموں سے اگر اس شرط کے بارے میں آپکے کوئی خدشات ہیں.
 

4. ـ تاریخ اور امریکی حکومت کے بارے میں معلومات ظاہر کرسکیں، اور انگریزی پڑھنے، لکھنے اور سمجھنے کے قابل ہوں

انگریزی کی استعداد

انگریزی کے امتحان میں عمر اور قانونی مستقل رہائشی کے طور پر رہنے والے عرصے کی بنیاد پر 3 اہم مستثنیات ہیں۔ آپکو انگریزی کا امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہوگی اگر:

  • آپ کم از کم 50 سال کے ہیں اور کم از کم 20 سال سے قانونی مستقل رہائشی ہیں یا
  • آپ کم از کم 55 سال کے ہیں اور آپ کم از کم 15 سال سے قانونی مستقل رہائشی ہیں یا
  • آپ کم از کم 65 سال کے ہیں اور آپ کم از کم 20 سال سے قانونی مستقل رہائشی ہیں

اگر آپکو انگریزی کا امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہے تو ضروری ہے کہ آپ انٹرویو میں مترجم ساتھ لیکر آئیں ـ
 

مدنیات کی معلومات (تاریخ اور حکومت)

مدنیات کے امتحان میں پاس ہونے کیلیے ضروری ہے کہ آپ 10 میں سے 6 سوالات کے صحیح جوابات دیں۔ آپکے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 100 ممکنہ سوالات کی فہرست کا مطالعہ کریں۔

بہرحال، اگر آپکی عمر کم از کم 65 سال ہے اور کم از کم 20 سال سے آپ قانونی مستقل رہائشی ہیں تو آپ متعین کردہ صرف 20 سوالات کی فہرست کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو کوئی خاص صحت کے مسائل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو کوئی بھی امتحان نہ دینا پڑے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکو کوئی ایسا طبی مسئلہ ہے جسکی بنیاد پر آپکو استثناء مل سکتا ہے تو ضروری ہے کہ کوئی سند یافتہ ماہر طب فارم N-648 (معذوری کی بنیاد پر استثناء کیلیے طبی سند) پر کرے۔

 

  ضروری دستاویزات کی فہرست پر نظر ڈالیں

 

NALEO Education Fund Logo

 

Information provided by the NALEO Education Fund