Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailby feather

شہریت کی درخواست کیلیے ضروری دستاویزات

 

آپکی اپنی درخواست کے علاوہ آپکو متعدد دوسری دستاویزات یو ایس سی آئی ایس (USCIS) کو فراہم کرنی ہونگی جن کے جمع کرنے میں آپکو وقت لگ سکتا ہے۔
جلدی شروع کیجیے! آپکو ضرورت ہوگی:
 

تین طرح کے شناختی دستاویزات کی

  1. مستقل رہائشی کارڈ (گرین کارڈ)۔ دونوں طرف کی نقول تیار کیجیے  اگر آپکا مستقل رہائشی کارڈ گم ہوگیا ہے تو براہ مہربانی اپنے انٹرویو کے وقت امیگریشن افسر کو بتائیں۔ اگر اسکی میعاد ختم ہوچکی ہے تب بھی آپ شہریت کیلیے درخواست دے سکتے ہیں مگر آپ اس وقت تک ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے جب تک حلف نہ اٹھا لیں اور آپکا شہریت کا سرٹیفیکیٹ آپکو نہ مل جائے.
  2. ڈرائیونگ لائسنس یا سرکاری اجراء شدہ شناختی کارڈ (I.D.)
  3. سوشل سیکیورٹی کارڈ

اگرآپ اپنی درخواست کے لفافے میں اپنی اسٹیٹ کا سرکاری شناختی کارڈ یا سوشل سیکیورٹی کارڈ شامل کرنے میں ناکام رہے ہیں، تو بھی آپ انٹرویو کے وقت انہیں پیش کرسکتے ہیں
 

اس طرح کی شناختی دستاویزات آپ اپنے ملک کے قونصلیٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ـمیکسیکن قومیت کے لوگوں کو یہاں رجوع کرنا چاہئیے:

 

قونصل جنرل آف میکسیکو
4507 سان ہاسنٹو اسٹریٹ
ہیوسٹن، ٹیکساس 77004-4949
713-271-6800
www.sre.gob.mx/houston

 

ہیوسٹن کی تمام قونصلیٹس کی فہرست ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

 

قانونی مستقل رہائشی بننے کے بعد سے امریکہ سے باہر سفر کے ثبوت

  1. کوئی بھی پاسپورٹ یا ویزہ جو آپ کے سفر کی تصدیق کرسکے
  2. کوئی بھی ہوائی سفر کے ٹکٹ جو آپکے جانے اور آنے کی تاریخیں بیان کرسکیں

 

شادیاں

  1. موجودہ شریک حیات – شادی کے سرٹیفیکیٹ کی ایک نقل شامل کیجیے.
  2. سابقہ شریک حیات – تمام شادیوں، طلاقوں اور موت کے سرٹیفیکیٹس کی نقول شامل کیجیے.
  3. شریک حیات کی سابقہ شادیاں – تمام شادیوں، طلاقوں اور موت کے سرٹیفیکیٹس کی نقول شامل کیجیے

 

مجرمانہ پس منظر

  1. اگر آپ کبھی گرفتار ہوئے ہیں، یا آپ پر کوئی دفعہ لگائی گئی ہے، یا قید میں رہے ہیں اور آپکو 500 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے تو ضروری ہے کہ آپ فراہم کریں:
    • گرفتاری کی رپورٹ کی تصدیق شدہ نقل
    • عدالتی فیصلے
    • سزا اور اس سے متعلق دوسری دستاویزات
  2. اگر کوئی ٹریفک کا واقعہ شراب یا نشہ آور ادویات سے متعلق تھا تو آپکو ٹریفک کے جرمانے کی دستاویزات جمع کرانی ہونگی
  3. اگر آپ کسی ایسے جرم جیسے کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا (DWI) یا گھریلو تشدد، تو آپ اپنی درخواست جمع کرنے سے پہلے تارکین وطن کے معاملات کے وکیل سے بات کرلیں

 

انتخابی خدمات (Selective Service)

  1. اگر آپکا اندراج ہوچکا تھا اور آپ سے معلومات گم ہوچکی ہیں تو آپ اس نمبر (824)688-6888 پر کال کرکے یا انتخابی خدمات کی ویب سائٹ پر جاکر انہیں حاصل کرسکتے ہیں www.sss.gov.
  2. اگر آپکا اندراج نہیں ہوا ہے اور آپکی عمر 18 تا 26 سال کے درمیان ہے تو آپکو فوری طور پر اندراج کروانا چاہئیے
  3. اگر آپ 18 تا 26 سال کی عمر کے درمیان امریکہ میں رہے ہیں اور 1960 کے بعد پیدا ہوئے ہیں تو آپکو انتخابی خدمات میں اندراج کروانا ضروری تھا اگرچیکہ آپ دستاویزات کے بغیر تھے.  اگر آپ نے اندراج نہیں کروایا تھا تو ضروری ہے کہ آپ اسکی وجہ تحریری طور پر اپنی درخواست کے ساتھ جمع کروائیں

 

فیس

  1. 680 ڈالرز کا منی آرڈر یا چیک شامل کریں جو قابل ادائیگی ہو  ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی
  2. منی آرڈر یا چیک پر اپنا ایلین رجسٹریشن نمبر (A#) ڈالیں
  3. اگر آپکی عمر 75 سال یا اس سے زائد ہے تو آپکو صرف 595۔ ڈالرز درخواست کی فیس دینی ہوگی .  (آپکو اپنی انگلیوں کے نشانات کروانے یا انگلیوں کے نشانات کروانے کی 80 ڈالرز فیس بھی نہیں ادا کرنی ہوگی ـ) ضروری ہے کہ آپ ایک خط شامل کریں جس میں بتائیں کہ آپ اپنی عمر کی وجہ سے کم فیس کی ادائیگی کے اہل ہیں

 

تراجم

اگر آپ ایسی کوئی دستاویز شامل کررہے ہیں جو غیر ملکی زبان میں ہے جیسے کہ اسپینش، تو آپکو تصدیق شدہ مکمل انگریزی ترجمہ داخل کرنا ہوگا۔ مترجم کیلیے ضروری ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ ترجمہ مکمل اور صحیح ہے، اور یہ کہ وہ غیر ملکی زبان سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کا/کی اہل ہے

 
 
NALEO Education Fund Logo

 

Information provided by the NALEO Education Fund