Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedinmailby feather 

شہریت

آپکی شہریت کی درخواست پر کاروائی امریکی شہریت اور تارکین وطن کی خدمات (USCIS) کرے گی۔ آپ جو درخواست داخل کرینگے وہ یو ایس سی آئی ایس کو آپکے پس منظر کی معلومات فراہم کرے گی اور یہ بھی دکھائے گی کہ آپ اسکے اہل ہیں۔ یقینی بنائیے کہ آپ نے مندرجہ ذیل چیزیں مکمل کرلی ہوں:
 

  1. پر کیجیے فارمN-400 شہریت کیلیے درخواست۔ یقینی بنائیے کہ آپ نے تمام جوابات دیے ہوں,
  2. ان تمام دستاویزات کو جمع کیجیے جنکی آپ کو ضرورت ہوگی، اور انکی نقول درخواست کے لفافے کیلیے تیار کیجیے
  3. مزید شامل کیجیے
  • دو ایک جیسی رنگین، پاسپورٹ کی طرح کی تصویریں ۔ ہر تصویر کی پشت پر ہلکی پنسل سے اپنا نام اور ایلین رجسٹریشن نمبر (A# یا اپنا 9 عددی مستقل رہائشی کارڈ کا نمبر) لکھیے۔
  • ایک چیک یا منی آرڈرجو پورا کرے درخواست اور انگلیوں کے نشانات کروانے کی فیس (680 ڈالرز، مگر 595 ڈالرز اگر آپکی عمر 75 سال یا زائد ہے)۔ پشت پر اپنا “A#” لکھیے۔ .

اپنی درخواست کی نقل بنانا مت بھولیے۔ اپنی درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات مت بھیجیے جب تک کہ اس میں لکھا ہو کہ اصل درکار ہے۔ ہمیشہ یو ایس سی آئی ایس (USCIS)کو بھیجے جانے والے مواد کی نقل بنائیے۔

 
ٹیکساس کے رہنے والے اپنی درخواست کا لفافہ اس پتے پر بھیجیں:
 
یو ایس سی آئی ایس (USCIS)
پی او باکس نمبر 660060
ڈیلاس، ٹیکساس 75266
 
تیز تر (اکسپریس) ڈاک یا کوریر ترسیل کیلیے مندرجہ ذیل پتہ استعمال کیجیے:
 

یو ایس سی آئی ایس (USCIS)
اٹینشن: N-400
2501 ایس اسٹیٹ ہائی وے 121 بزنس
سوئٹ 400
لیویسول، ٹیکساس 75067
 

یو ایس سی آئی ایس (USCIS) جیسے ہی آپکی درخواست وصول کرے گی آپکو ایک رسید میل کرے گی۔

درخواست داخل کرنے کا عمل امریکی شہری بننے کے عمل کی صرف شروعات ہیں۔ نیچے دیے گئے بٹن کو دبا کر اگلے قدم کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے
 

شہریت کیلۓ متعدد بار پوچھے گئے سوالات
 

 

 

درخواست داخل کرنے کی تیاری میں آپکی مدد معلوماتی دورانیے میں شامل ہوں اور / یا رابطہ کیجیے ایک مقامی تنظیم